دبئی ( سبط عارف ) دبئی میں پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کیلئے انمول بیٹھک ہوئی جس کو “ اَن کانفرنس” (UnConference ) کا نام دیا گیا جس کا مشن نہ صرف سرمایہ کاری پاکستان میں لانا ہے بلکہ اسٹارٹ آپس کو دن دُگنی رات چُگنی ترقی دلانا ہے بلکہ سرمایہ کاروں کو شاندار منافع اور باآسانی سرمایہ کی واپسی کو یقینی بنانا ہے۔اسی مشن کے تحت، دبئی میں برج خلیفہ کے سنگم پر پاکستانی انٹرپرینیورز گروپ "پاک لانچ" کے زیر اہتمام چھٹی اَن کانفرنس منعقد ہوئی جس کا بنیادی مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوڑنا اور نوجوانوں کو نیٹ ورکنگ اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔