لاہور ہائی کورٹ نے صحت کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی سے متعلق حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
عدالتِ عالیہ میں سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات میں کمی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔