اسلام آ باد (رانا غلام قادر)چینی کی قیمتوںمیں حکومتی دعوے تاحال بےسود ثابت ،چینی کی اوسط قیمت میں کمی کی بجائے مزیداضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 23 پیسےفی کلومزیدبڑھ گئی ۔اداررہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کرد یے جس کے مطا بق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180روپے تک ہے۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر169روپے4پیسےفی کلوہوگئی ہے۔