کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کا جمعہ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایک رنگارنگ تقریب سے آغاز ہوگیااس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب میں ملک کے مشہور فنکاروں عابدہ پروین ،علی ظفر ،ابرار الحق، نتاشہ بیگ ،طلحہ انجم اور ینگ سٹنرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔