• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بورڈ، جماعت نہم کے سوالیہ پیپر کی سکیننگ نہ ہوسکی

لاہور(خبرنگار) سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام نہم جماعت کے اسلامیات کے سوالیہ پیپر کی سکینگ کا عمل رک گیا۔ بورڈ کی جانب سے استعمال کی جانے والی سوالیہ پیپر سکیننگ ایپ اچانک بند ہو گئی، جس کے باعث امتحانی مراکز میں پیپرز کے بنڈل سکیننگ کے بغیر ہی کھولنے پڑے۔ عام حالات میں سوالیہ پیپرز کے بنڈلز کھولنے سے قبل ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر، ریذیڈنٹ انسپکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے مخصوص کوڈز کو سکین کیا جاتا ہے تاکہ پرچے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے، تاہم گذشتہ روز ایپ کی خرابی کے باعث یہ عمل مکمل نہ ہو سکا۔ بورڈ حکام کے مطابق سسٹم بند ہونے کے بعد سوالیہ پیپرز کو مینوئل طریقے سے سکین کیا گیا اور تمام سنٹرز میں بروقت امتحان کا آغاز یقینی بنایا گیا۔

لاہور سے مزید