اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوئے جس میں چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ، چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر اور طارق حسن سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ چوہدری شافع حسین پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور ملک سمین خان صدر منتخب ہوئے ۔ پارٹی آئین میں ترمیم کیلئے قرار داد منظور ,مرکزی الیکشن کمشنر حافظ عقیل اور صوبائی الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبد الرحیم نے نو منتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا ۔ مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اراکین نے ہاتھ کھڑے کرکے نو منتخب عہدیداران کی تائید کی ۔