اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے مشیر برائے وزارت داخلہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے افغانستان کے قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ صورتحال،پناہ گزینوں کے معاملات پر حکومت کے حالیہ فیصلوؒں اور ان کے دوطرفہ تعلقات پر اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنمائوں نے موجودہ چیلنجز اور دیگر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔