کراچی (اے پی پی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ملاقات ہوئی جس میں مل کر شہر کی بہتری کےعزم کا اظہارکیاگیا ۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں میئر کراچی نے گورنرسندھ کو اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ اس موقع پرمیئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔