راولپنڈی( رپورٹ حنیف خالد) پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے 4 سالہ کمسن مغویہ بچی کو بازیاب کروا لیا اور اغوا کار اشتہاری مجرموں کو بھی کویت سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے 4سالہ کمسن مغویہ بچی زونیرہ فاطمہ کو کویت سے بازیاب کروا یا گیا ۔ مغویہ کو 2023ء میں سیالکوٹ سے اغواء کیا گیا تھا۔ بچی کے اغوا کار اشتہاری مجرمان کو بھی کویت سے حراست سے لیا گیا ۔ انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں سپیشل ٹیم بچی اور اشتہاری ملزمان کو لے کر کویت سےلاہور لا رہی ہے۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ اشتہاری ملزمان انور اقبال اور صدف اقبال کمسن بچی کے قریبی رشتے دار ہیں۔ مجرمان بچی کوجعلی دستاویزات کے ذریعے اغوا کرکے کویت فرار ہو گئے تھے۔