• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک بیلی خان میں عطائی ڈاکٹر کا ہسپتال سر بمہر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چک بیلی خان میں عطائی ڈاکٹر کے ہسپتال کو سیل کردیاگیا،پنجاب ہیلتھ کئیر کی ٹیم سے مزاحمت کرنے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔ تھانہ چونترہ کو محمد رضوان عالم سنئیر پروگرام آفیسر انفورسمنٹ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ گزشتہ روز خانم زاہد ہسپتال/زاہد کلینک بمقام دھندہ سٹاپ المدینہ سپر مارکیٹ چک بیلی خان کا وزٹ کیا جسکی سی ایم پورٹل پر کمپلینٹ کی گئی تھی ۔ جب ہم وہاں پہنچے تو طاہر اقبال وہاں پر موجود تھا اور مریض چیک کر رہا تھا ۔ وہ پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ نہیں ہے مگر ایلو پیتھی کی پریکٹس کر رہا تھا جو یر قانونی اور عطائیت میں آتا ہے ۔ ٹیم نے مزید چیک کیا تو پتہ چلا کہ ڈاکٹر سہیل احمد ڈی ڈی ایچ او نے اس کلینک کو 02نومبر 2020 میں سیل کیا تھا اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اس کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا جو اس نے ابھی تک جمع نہیں کروایا اور سیل توڑ کر دوبارہ سے غیر قانونی طور پر کام کر رہا ہے۔ ٹیم جب اپنی کارروائی کر رہی تھی تو طاہر اقبال نے اپنے بھائی زاہد کو بلا لیا جو کہ خود کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ظاہر کر رہا تھا جیسے ہی زاہد آیا تو دونوں بھائیوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ٹیم کو کلینک سیل کرنے سے روکنے لگے۔ ٹیم نے اپنی کارروائی کرتے ہوئے کلینک کو سیل کر دیا ۔
اسلام آباد سے مزید