کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک میں چھپائی ہوئی بیئر کی ہزاروں بوتلیں برآمد کرلیں،تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ پولیس نے مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ٹرک میں چھپائی گئی 570 سے زائد کارٹن میں 11 ہزار 400 بیئر کی بوتلیں برآمد کرلیں،پولیس کے مطابق بیئر کی بوتلیں پنجاب سمیت سندھ اور کراچی میں فروخت کی جانی تھیں ،ملزمان شاکر علی اور عبدالشکور ٹرک میں چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کررہے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دوران کارروائی شہر میں نشہ آور اشیاء کی ایک بڑی کھیپ کی ترسیل کے نیٹ ورک کو منقطع کیا گیا ہے۔