• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد آباد، ڈھائی سالہ بچے کے اغوا کی کوشش نا کام، ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائدآباد سے ڈھائی سالہ بچہ کو اغواء کرکے لیجانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں گھر کے باہر موجود ڈھائی سالہ بچے کو اغواء کرکے لیجانے والے ملزم ریاض کو شیر پائو کالونی قبرستان کے قریب علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے بچہ کو بازیاب کرنے کے بعد بحفاظت بچہ کو والدین کے حوالے کردیا،ایس ایچ او تھانہ قائد آباد خوشی محمد نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے بچہ کو پہچان کر ملزم کو پکڑلیا تھا،واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم کو بچہ کو تھانہ منتقل کیاجہاں پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید