اسلام آباد( نامہ نگارخصوصی ) مسلح افواج اور سکیورٹی کے اداروں کے ساتھ ساتھ اب عوام بھی فتنہ الخوراج کے خلاف میدان عمل میں آگئے ہیں فتنہ الخوارج کے خلاف شدید مزاحمت کا آغاز ڈی آئی خان،ڈی جی خان ،دہشتگردوں کے گھسنے کی کوشش عوام نےناکام بنا دی ،ذرائع کے مطابق تازہ ترین واقعہ میں عوام نے فتنہ الخوراج کو نہ صرف بھاگنے پرمجبور کیا بلکہ 3دہشتگرد جہنم واصل بھی کیا۔خیبر پختونخوا کے غیور عوام فتنہ الخوارج کیخلاف مزاحمتی دیوار بن گئے۔ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دے رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوراج دہشتگردوں نے ڈی آئی خان اورڈیرہ غازی خان کے سرحدی گاؤں میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم 12 دیہاتیوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے زبردست مزاحمت کی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عوام نے دہشت گردوں کو گاؤں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا، واقعے کے بعد دو قریبی دیہات کے عمائدین نے بڑے اجتماع کا انعقاد کیا۔