• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے کون ملے گا؟ پی ٹی آئی کی کمیٹی فیصلہ کرے گی

پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان سے کون ملے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کریگی، یہ کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کے روز چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کریگی ، بغیر اجازت ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے اور خبردار کیا ہے کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا،ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر قردہ قاعدے کا منحرف تصور ہو گا البتہ خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس حوالے سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ کسی بھی دن اور کسی بھی وقت ملاقات کیلئے آزاد ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید