• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ عمران نذیر کی شاہ حسین ؒ کے مزارپرحاضری،تعزیت کیلئے ادکارجاویدکوڈو کے گھر بھی گئے

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے حضر ت شاہ حسین ؒ المعروف مادھولال حسین ؒمزار پر حاضری دی -خواجہ عمران نذیر نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی - انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دو سال قبل سابقہ حکومت کی پالیسیاں پاکستان کو تقریبا ڈیفالٹ کرواچکی تھیں - مزید برآں صوبائی وزیر سٹیج ادکار کامیڈین جاوید کوڈ کے گھر گئے اور کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا-
لاہور سے مزید