اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نےسکھ برادری کو بیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی، مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔پیر کو اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ بیساکھی پاکستان کی خوبصورتی اس کی ثقافتی اور مذہبی تنوع کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ برادری وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم رہنے کےلئے پرعزم ہیں۔