کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق 16اپریل کو 132Kvچمن گرڈاسٹیشن کے پاور ٹر ا نسفا ر مر ز سے فیڈروں کے لوڈ شفٹنگ کا کام کیا جا ئے گا، اس سلسلے میں چمن گرڈاسٹیشن سے منسلک 11Kvسٹی ون، محمودآباد، گلدارباغیچہ، روغانی کاریز، سٹی ٹو، نیو آبادی، سوئی کاریز، سٹی ایکسپریس، سٹی بائی پاس، این ایل سی چمن فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ 17 ا پر یل کو132Kvٹرانسمیشن لا ئنز پر مرمتی کام کے سلسلے میں جھل مگسی،ہوشاب ا و ر منگچر گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔