• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی میدان میں  خوشخبری، فچ نے پاکستانی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

کراچی ( نیوز ڈیسک)معاشی میدا ن میں خوشخبریوں کاسلسلہ جاری ہے اورعالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑھا کر مستحکم قرار دیتے ہوئے اس کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی ہے۔ 

ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ بی مائنس کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔

فچ کے مطابق یہ اپ گریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بہتر ہوا اور فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توقع کہ ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں یہ خسارہ تقریباً 7 فیصد تھا ۔

اہم خبریں سے مزید