• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی سیاسی جماعت کی امریکی ارکان سے علیحدہ ملاقات کا اہتمام نہیں کیا، ترجمان سفارتخانہ

اسلام آباد(فاروق اقدس)امریکی کانگریس کے دورے کے بارے میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا موقف بھی سامنے آگیا،جس میں اس صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان سفارتخانے کا کہنا تھا سفارتخانے کی جانب سے استقبالیے میں دیگر سیاسی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیکن کسی سیاسی جماعت کے نمائندوں کی امریکی کانگریس کے ارکان سے علیحدہ ملاقات کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سفارتکاروں کے حوالے سے تمام جماعتوں بشمول پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے رکھے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید