• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ میں فائرنگ سے جج اور وکیل، کوہاٹ میں سابق ضلعی ناظم جاں بحق

کراچی (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج اور وکیل جبکہ کوہاٹ میں فائرنگ سے سابق ضلعی ناظم جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے سینئر سول جج حیات خان، وکیل خالد خان اور سابق ضلع ناظم کوہاٹ ملک اسدکے قتل کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ نوشہرہ میں پیش آیا جہاں ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) عبدالرشید نے بتایا کہ مقتولین مردان سے جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید