• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس سے اداروں کے سربراہان کی تقرری میں تاخیر کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت سے رواں مالی سال کے مختص پی ایس ڈی پی بجٹ اور اس کے استعمال ، وزارت اور اس کے ماتحت اداروں کے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کی پوزیشن ، ان کی کل لاگت اور اب تک جاری فنڈز بارے بریفنگ مانگ لی ہے ، قائمہ کمیٹی کے (آج )بدھ کو ہونے والے اجلاس میں اگلے مالی سال 2025-26کے لیے تجویز کردہ وزارت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر غور اگر کوئی ہو تو سفارشات پیش کی جائیں گی ، کمیٹی کو پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی 2021کے نفاذ کی صورتحال ، وزارت کے تحت کام کرنے والی مختلف تنظیموں/ اتھارٹیز کے سربراہان کی تقرری کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ تاخیر کی وجوہات بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید