• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے چینی مصنوعات پر ٹیرف 245 فیصد کردیا

واشنگٹن ( جنگ نیوز)امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ اور کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی ، ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ چین کو اب 245 فیصد تک نئے محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹیرف چین کے جوابی اقدامات کے ردعمل میں لگایا گیا ہے،وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکی حکومت نے اہم معدنیات کی درآمدات پر قومی سلامتی کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چین پر عائد ٹیرف میں 125فیصد جوابی ٹیرف، منشیات کے بحران سے نمٹنے کیلئے20 فیصد ٹیرف اور منتخب اشیا پر 7.5فیصد سے 100فیصد کے درمیان ٹیرف شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دنیا کے 75سے زائد ممالک نئے تجارتی معاہدوں پر بات چیت کے لیے واشنگٹن سے رابطے میں ہیں اس سلسلے میں دیگر ممالک پر مجوزہ ٹیرف عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں، تاہم چین پر ٹیرف بدستور عائد ہیں۔

اہم خبریں سے مزید