کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نئی کینالز بنانے اور سندھ کی زمینیں غیر قانونی طور پر الاٹ کرنےکے خلا ف اتوار کوحیدرآباد میں دریائے سندھ بچاؤ مشاورتی کونسل کی جانب سے ہونے والی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے زرداری لیگ کی سندھ کے دریا فروخت کرنے والی سازش کو ناکام بنائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انھوںنے مزید کہا کہ دریائے سندھ کو بچانے اور غیر قانونی زمینیں الاٹمنٹ منسوخ کرانے کے لیے سندھ کی عوام سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کاآغاز پونم پمپ سے ہوگا ۔