کراچی سمیت سندھ بھر میں 21 اپریل سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم میں 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کراچی میں 20 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہوں گے۔
سندھ بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 24 ہزار 552 اہلکار تعینات ہوں گے۔
7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی۔