• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کو درپیش مالی اور انتظامی چیلنجز سے عہدہ برآں ہونگے، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کیپٹن(ر) کامران آفریدی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی شعبہ بالخصوص صوبے کی جامعات کو درپیش مالی اور انتظامی چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لئے صوبائی حکومت نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اس ضمن میں فوری، وسط مدتی اور طویل مدتی حکمت عملیوں کی تشکیل پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر بنائی جانے والی ہائیر ایجوکیشن ٹاسک فورس نے صوبے کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے مختلف ماہرین کی مشاورت سے جس تیزی اور تندہی سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے، صوبائی ٹاسک فورس نے کئی ہفتوں کی شبانہ روز محنت سے جو قابل عمل سفارشات مرتب کی ہیں انہیں عنقریب وزیر اعلیٰ کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ وہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور میں صوبائی ٹاسک فورس برائے اعلیٰ تعلیم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
پشاور سے مزید