پشاور(جنگ نیوز) پشاور کے پہلے میڈی کلینک انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ فرٹیلیٹی ریسرچ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح کی پروقار تقریب ہسپتال ہذا میں منعقد کی گئی تھی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ڈاکٹر شاکر بنگش نے کہا کہ میڈی کلینک انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ فرٹیلیٹی ریسرچ سنٹرخیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید ہسپتال ہے جہاں ایک ہی چھت تلے زچہ و بچہ کیلئے تمام جدید سہولیات دی گئی ہیں۔ جن میں مختلف ڈیپارٹمنٹس اپنی خدمات انجام دینگے۔ ان میں گائنی، انفرٹیلیٹی، گائنی اینڈ نیونیٹل (زچہ و بچہ ) ایمرجنسی، جنرل آئی سی او، چلڈرن، لیبرروم، این آئی سی یو لیول ون، ریڈیالوجی، پیڈز نرسری، این آئی سی یو لیول ٹو اور تھری، جنرل میڈیسن فی میل، فارمیسی، جنرل سرجری فی میل، پلمونولوجسٹ فی میل، جدید لیبارٹری، انڈاکرینالوجی فی میل، پیتھالوجی، ایستھیٹک ڈرما ٹولوجی، ٹیلی میڈیسن ، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے ، سٹی سکین ، ایم آر آئی اور میمو گرافی شامل ہیں۔