• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ہیموفیلیا ڈے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں تقریب کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)دنیا بھر کی طرح پشاور میں بھی ورلڈ ہیموفیلیا ڈے منایا گیا، اس حوالے سے امراض خون میں مبتلا بچوں کو علاج معالجہ کی بلامعاوضہ خدمات فراہم کرنے والے ادارہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ہیموفیلیا جیسے موروثی مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، ہیموفیلیا میں مبتلا مریض بچوں ، ان کے والدین اور دیگر نے بھرپور شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 3000 سے زائد بچے ہیموفیلیا میں مبتلا ہیں، جبکہ رجسٹرڈ بچوں کی تعداد 1000 سے زائد ہے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں امراض خون میں مبتلا بچوں کو علاج معالجہ کی بلا معاوضہ خدمات فراہم کر رہے ہیں اور فیکٹر 8 اور فیکٹر 9 جیسے مہنگے ترین انجکشن بھی مفت لگائے جاتے ہیں۔
پشاور سے مزید