• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تبادلے؛ عثمان سروش علوی جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکورٹی تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، عثمان سروش علوی کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور راجہ تنویر عزمی کوجوائنٹ سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن تعینات کیاگیا جب کہ گریڈ 20کے افسر کامران احمد کی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت 3 سال کیلئے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کی گئی ہیں۔ سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے تینوں مذکورہ افسران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔ دریں اثناء سیکشن افسر علینہ علی کا ریونیو ڈویژن سے تخفیفِ غربت ڈویژن اور سیکشن افسر انعم صدیقی کا کابینہ ڈویژن سے اقتصادی اُمور ڈویژن تبادلہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید