کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تحت اسرائیل وامریکا مردہ باد ریلی نکالی گئی، آغاز رنچھوڑ لائن سے اختتام لی مارکیٹ پر ہوا، قیادت مرکزی رہنما محمد شہزاد قادری،علامہ محمود قادری وکراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد عامر قادری،انور سجاد قادری ودیگر نے کی ، محمد شہزاد قادری نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ فلسطین وغزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،اسرائیل وامریکا عالمی دہشتگرد اور انسانیت کے دشمن ہیں،غزہ میں مسلم نسل کشی پر عالمی اداروں کی خاموشی اور بے حسی شرمناک اور انصاف کے قتل کے مترادف ہے،علماء کرام نے اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتویٰ دے دیا ہے پاکستان سنی تحریک اس فتوئے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔