کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین صوبائی اسمبلی نے بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی کے شہریوں پر اضافی بوجھ اور بلدیہ عظمی کے غاصب نمائندوں کی ہٹ دھرمی قرار دیا ہے،کے ایم سی کا ریونیو عوام سے براہ راست پہنچنے کے بجائے "سسٹم" کی نظر ہو رہا ہے۔