اسلام آباد (فاروق اقدس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش روانگی کے حتمی شیڈول کے مطابق وہ اپنے وفد کے ہمراہ 26سے 28اپریل تک ڈھاکہ میں ہوں گے اس سے قبل اطلاعات کے مطابق انہوں نے 22اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تاریخوں کا یہ شیڈول گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی ڈھاکہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران طے پایا ہے۔