• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ ایسٹر تجدیداور اُمید کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں ایمان کی عظمت اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کی یاد دلاتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ پیغمبروں میں سے ایک ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بات ایسٹر 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسٹر کے بابرکت اور پُرمسرت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید