• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی، 23 موٹرسائیکل چوری، اسلحہ کی نوک پر متعدد موبائل، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 17موٹرسائیکلوں ایک رکشے، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،15افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آبادکے شہری بھی مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 8موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوئے ۔تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز رابری کی چار اور سٹریٹ کرائم کی صرف ایک واردات ہوئی ۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈ پر3موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرمحمد واصف سے 2 موبائل اور 15سوروپے ،تھانہ بنی کے علاقہ جامع مسجد روڈ پر 2نامعلوم ملزمان چاقو دکھاکر محمد جنید سے بٹوا اور عینک ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 2 نامعلوم ملزمان قاضی اختر کے دفتر سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 10ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ رحمان آباد میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر افضال احمد سے موبائل،تھانہ چکلالہ کے علاقہ رحیم آباد پل کے قریب 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر حماد بشیر اور اس کے دوست سے 20ہزار روپے،تھانہ روات کے علاقہ میں ایک لڑکے نے محمد حارث کا موٹر سائیکل بُک کروایا اور چھنی شیرعالم پہنچ کرگن پوائنٹ پر اس کاموٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا۔رازی ہسپتال کے قریب2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر زبیر لطیف سے موبائل اور40ہزار روپے ،سید پور روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار رامش نصیر سے موبائل ،رابی سینٹر کے قریب2نامعلوم ملزمانتنویر خان سے موبائل اور15ہزار روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں 4نامعلوم ملزمان منیب حسین سے 4 موبائل اور 50ہزار روپے ،چکلالہ سکیم میں شہری سے نامعلوم ملزمان70ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ شمس آباد میں محمد رضوان کے کمرے سے2 موبائل ،الہ آباد میں رکشہ میں دوران سفر غلا م شبیر کا پرس اورموبائل ،شہباز ٹاؤن میں صابر علی کے گھر سے تالے توڑ کر 70ہزار روپے اور موبائل ،ریس کورس پارک کے باہر سے محمد علی کی سائیکل مالیتی50ہزار روپے ،افشاں کالونی میں حسن جمیل کے گھر سے 3تولہ سونا چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید