• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارکردگی بروقت رسپانس اور محفوظ نقل و حرکت سے پہچانی جاتی ہے، ایڈیشنل آئی جی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب محبوب اسلم للہ نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانوں اور تربیتی اداروں کا نظام ذاتی دلچسپی سے بہترین کر دیا ہے، تمام کالجز کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس کالج سہالہ میں کانسٹیبل ڈرائیوروں اور بینڈ کانسٹیبلوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سےبحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،ٹریننگ کالج پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی،،سہالہ کالج میں531کانسٹیبل ڈرائیوروں اور 50بینڈ کانسٹیبلو ںنے ٹریننگ حاصل کی،کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افسران کو مہمان خصوصی نے شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب محبوب اسلم للہ نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے کانسٹیبل ڈرائیوروں اور بینڈ کانسٹیبلوںکو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ جدید دور میں پولیس کی کارکردگی بروقت رسپانس اور محفوظ نقل و حرکت سے پہچانی جاتی ہے، کمانڈنٹ سہالہ کالج اشفاق احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید