راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 7لڑکیوں اور ایک لڑکے کواغواءکرلیاگیا۔ تھانہ صادق آباد کوفیصل نعیم نے بتایا کہ میری بیٹی (ل)عمر17سال کو نعمان اور 3 نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا۔تھانہ صادق آباد کو فرزانہ کوثر نے بتایا کہ سائلہ کی بیٹی (ث) جو طلاق یافتہ ہے اغواء ہو گئی۔تھانہ نصیرآباد کو یا ر محمد نے بتایا کہ میرے بیٹے ریحان کو نامعلوم لوگوں نے اغواء کر لیا ۔تھانہ چکلالہ کو محمد خان نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی (ش)عمر 22 سال اور احمد زئی کی بیٹی کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ صدر بیرونی کو سکینہ نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں (ز)عمر 16 سال اور (ف) عمر 13 سال لوگوں کے گھروں میں کام کر کے گزر بسر کرتے ہیں انہیںکسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ روات کو احتشام نے بتایا کہ میری بیوی(ع) اغواء ہو گئی۔