• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کی پوسٹ پر تقرری 6 ماہ سے التواء کا شکار

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سائنس فائونڈیشن (پی ایس ایف) کے چیئرمین کی ڈیڑھ سال سے خالی (ایم پی ون سکیل ) پوسٹ پر تقرری بھی اعلٰی فورم پر پچھلے 6ماہ سے التواء کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سرکاری دستاویز کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پی ایس ایف کے چیئرمین کی تقرری کیلئے تمام پراسس مکمل کر کے شارٹ لسٹ تین امیدواروں پر مشتمل پینل کی سمری 25اکتوبر 2024کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم آفس بھجوا رکھی ہے کہ صدر مملکت کو ایڈوائز کی جائے کہ پینل میں سے کسی موزوںامیدوار کی بطور چیئرمین سائنس فائونڈیشن تقرری کی جائے ، ذرائع کے مطابق پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین کی پوسٹ 27دسمبر 2023سے خالی ہے ، اس پوسٹ کیلئے بھجوائے گئے پینل میں شامل پہلے نمبر کے امیدوار انتقال کر چکے ہیں ، وزارت کے بعض سینئر حکام کا کہنا ہے کہ نہ ہی سمری پر فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی سمری واپس آئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید