• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہروں کے مسئلے پر سندھ پنجاب سرحد بلاک کرینگے، جے یو آئی سندھ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) جمعیت العلمائے اسلام سندھ کے سربراہ علامہ راشد محمود سومرو نے نہروں کے سوال پر 24؍، 25؍ اور 26؍ اپریل کو احتجاجی جلسہ کرکے سندھ، پنجاب بارڈر بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے اس مقصد کے لئے 24؍ اپریل کو کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے 25؍ اپریل کو ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ہائی وے پر جبکہ 26؍ اپریل کو ضلع سکھر میں موٹر وے سکھر انٹرچینج پر احتجاجی دھرنا ہوگااس کے بعد آئندہ کے مر حلے میں تینوں مقامات پر مستقل دھرنادے کر سندھ پنجاب بارڈ کو بلاک کردیا جائے گا۔ اتوار کو علامہ راشد محمود سومرو نے بتایاکہ جمعیت العلمائے اسلام کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی اب نہروں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وفاق ہوش کےناخن لے سندھ کے عوام نے کارپوریٹ فارمنگ کو مسترد کردیا ہے دریائے سندھ میں پانی کی کمیابی سےزیر مین پانی زہر بنتا جارہا ہے جمعیت نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے نہروں کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ جمعیت العلمائے اسلام سندھ کے میڈیا سیل کے مطابق دریائے سندھ بچائو، سندھ بچائو تحریک کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس اثناء میں جمعیت کی مرکزی تنظیم نے چھ نہروں کے سوال پر اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی حمایت کردی ہے مرکزی تنظیم، صوبائی جمعیت کے موقف کےساتھ کھڑی ہے اس سلسلے میں جمعیت العلمائے اسلام سندھ کی تحریک کی مرکزی تنظیم حمایت کرتی ہے نہروں کے بارے میں یک طرفہ فیصلہ نہ کیا جائے۔اس سلسلے میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس فوری طلب کیا جائے۔ جمعیت نے صوبوں کے حقوق کی مکمل تائید کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید