• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ٹیرف اعلانات ‘ مارک زکربرگ و دیگر نے اربوں ڈالرز کے حصص بیچ دیئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے اعلانات کے نتیجے میں بازاروں میں ہلچل مچنے سے پہلے میٹاکارپوریشن کے مارک زکربرگ،اوریکل کارپویشن کی سی ای او صفرا کیٹز اور جے پی مورگن کے چیف ایگزیکٹیو افسرجیمی ڈیمن سمیت دیگرافراد نے اربوں ڈالر کے حصص فروخت کردیئے ۔سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران سب سے زیادہ حصص فروخت کرنے والوں میں زکربرگ بھی شامل تھے، جنہوں نے 11لاکھ شیئرز733ملین ڈالر مالیت کے فروخت کیےجبکہ صفراکیٹنزنے 38لاکھ حصص 705 ملین ڈالر مالیت کے فروخت کیے۔سب سے بڑے امریکی بینک کے سی ای او ڈیمن نے اس سہ ماہی کے دوران تقریباً 234 ملین ڈالر کے حصص فروخت کیے۔ بلومبرگ کےمطابق، ان کی مجموعی مالیت 3 بلین ڈالر ہے۔
اہم خبریں سے مزید