• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سے مسقط کے مسافر کے بیگ سے 788 گرام کرسٹل آئس برآمد

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پرچیکنگ کے دوران مسقط کے مسافر کے سامان سے کرسٹل آئس برامد کر لی۔ حکام کے مطابق مسافر خانہ شاہ مسقط کی پرواز پر سفر کیلئے پشاور ایئرپورٹ پہنچا تھا، اے ایس ایف عملے نے اسکینگ کے دوران مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے 788گرام کرسٹل آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ماہر عملے نے بیگ کی تلاشی پر منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید