لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں رواں سال سنگین جرائم میں ملوث 1017 گینگز کے 2286سے زائد ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گز شتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 79کروڑ90لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے11کاریں، 1991موٹر سائیکلیں،81دیگر وہیکلز، 179 تولے سونا،2110موبائل فونز اور23لیپ ٹاپس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ڈکیتی، چوری اورراہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ برآمد شدہ کاریں، موٹر سائیکلیں، سونا، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر وہیکلز اصل مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ منظم جرائم میں ملوث خطرناک گروہوں کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔