اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں تھا نہ ویمن، تھا نہ شالیمار، تھا نہ گو لڑ ہ، تھا نہ سمبل، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ کھنہ، تھا نہ کر پا، تھا نہ لو ہی بھیر، تھا نہ نیلور اور تھانہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,350 گر ام چرس، 670گر ام ہیر وئن، 1,011گر ام آئس، 60 بو تلیں شراب اور مختلف بو ر کے چار عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔