• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں گراں فروشی پر 32دکاندار وں حوالات منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں گراں فروشی کی شکایات کے ازالے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیےاسسٹنٹ کمشنرز متحرک ہو گئے ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 32 دکاندار حوالات منتقل کر دئیے گئے، ڈی سی اسلام آباد کی تمام بازاروں میں بلا تفریق کاروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے ، حکومتی ریلیف شہریوں تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کاروائیاں کی جائیں، ڈی سی نے تمام اے سیز کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر خاص طور پر دھیان دیا جائے، حکومتی ریٹ کی خلاف ورزی کی صورت قابل برداشت نہیں۔
اسلام آباد سے مزید