• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا فلسطینیوں کیلئے ملک گیر مہم کا اعلان، مجلس اتحاد امت قائم

لاہور(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کے خلاف اور غزہ کے لیے ’’مجلس اتحاد امت‘‘ قائم کردیا،جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا 27 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان۔ اس بات کا اعلان جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا ، ملک بھر میں بیداری مہم چلائیں گے، پی ٹی آئی سے بات چیت کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کو مستردکیا تھا،فوری الیکشن نہیں ،فارم 45 کی بنیاد پر نتائج چاہتے ہیں،سیاسی جدوجہد اپنے اپنے دائرہ کار میں جاری رہیگی،قبل ازیں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو اور مولانا امجد خان جبکہ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، مولانا جاوید قصوری وار امیر العظیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید