کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی برادری، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے، بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس ہمدردی، عاجزی اور امن کی ایک روشن علامت تھے۔