کراچی (نیوز ڈیسک) ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری بلاول بھٹو سے خوفزدہ، اپنے کسانوں کی بربادی دیکھ لیں، نہروں کی مخالفت کسانوں کے نام پر سیاست نہیں بلکہ کسانوں کی زندگی کا معاملہ ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سمعتا افضال نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا سیاسی قد اتنا نہیں کہ وہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کر سکیں، بلاول بھٹو زرداری نے جو باتیں کیں، وہ پنجاب کے کسانوں کی نمائندگی تھی، پنجاب کا کسان روز رو رہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال نے کہا پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات پر افسوس اس لیے ہے کہ وہ پالیسیوں سے مکمل طور پر لاعلم ہیں۔