• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد عثمانی انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 75 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (منگل ) نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز 8کی حمزہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کا شمار پاکستان کی اعلی عدلیہ کے باوقار اور اصول پسند ججوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے 1998 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات کا آغاز کیا اور 2009میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز میں شامل تھے، جس پر انہیں عدلیہ میں آئینی مزاحمت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران انہوں نے دوبارہ حلف لیا اور انہیں جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سفارشات پر سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید