ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن آفس میں ایچ ایس ای ہفت روزہ تقریبات اختتام پذیر، چیف انجینئربنیامین شاہد کی آخری روز بطور مہمان خصوصی شرکت، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفت روزہ تقریبات منانے کا مقصد ہم سب کی اور ورکرز کی حفاظت اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، ہر فرد کو کم سے کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے، دنیا بھر میں صحت، سیفٹی اور ماحولیات سے آگہی کی وجہ سے بڑے بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے، پاکستان میں بھی ہر ادارےکو ایچ ایس ای سیمینارز کی آگہی سے بہت سارے حادثات سے بچا گیا ہے،گیس کی معمولی لیکیج نہ صرف حادثات کا باعث بنتی ہے بلکہ پوری دنیا کا ٹمپریچر بڑھانے میں بھی مدد کرتی ہے،تقریب میں ڈپٹی چیف انجینیئر آصف شمیم ڈپٹی چیف ایڈمن عثمان کریم بیگ سی بی اے یونین کے برانچ سیکرٹری مرزا ندیم بیگ،محمد عمران خان، سید کاشف شاہ ارشد امین آفریدی و دیگر افسران نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ورکرز اور افسران میں انعامات تقسیم کیے۔