• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین کی کال پر ایف بی آر ملازمین کے احتجاجی مظاہرے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین کی کال پر مطالبات کی منظوری کے لیے ملتان سمیت ملک بھر میں ایف بی آر ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کیےاور اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے بازی کی،لارج ٹیکس پیئر یونٹ (ایل ٹی یو ) ملتان میں خاتون چیف کمشنر کی جانب سے ملازمین کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا، ایف بی آر ایمپلائز یونین آل پاکستان کے مرکزی چیئرمین طاہر خاکوانی نے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی نمائندہ یونین ایف بی ار کی غیر منصفانہ، غیر مساویانہ، امتیازی، ظالمانہ اور ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں،حکومت کی پالیسیوں کے باعث نان کیڈر ملازمین اور افسر مظلوم طبقہ بن کر رہ گئے ہیں جن کا گزارہ صرف تنخواہوں پر ہے جب کہ سی ایس ایس کلاس پر حکومت کی نوازشات ہی نوازشات ہیں، یونین کی کال پر ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ راجن پور ،وہاڑی لودہراں ، بہاول نگر میں بھی مطالبات کی منظوری کے لیے ایف بی آ ر ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے،یونین ذرائع کے مطابق مطالبات کی منظوری کے لیے علامتی ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ملتان سے مزید