• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (فاروق اقدس) گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو بھارت کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے مئی 2025 میں منعقد ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی جیولین ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس ایونٹ کا انعقاد ’جے ایس ڈبلیو اسورٹس‘ کے تحت بنگلورو کے میں کیا جا رہا ہے، جو نیرج چوپڑا کے نام سے موسوم ہے۔ یاد رہے کہ نیرج اور ارشد روایتی حریف ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی ہیں جو کئی سالوں سے مختلف عالمی مقابلوں میں آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم انڈیا میں ایک بین الاقوامی ایونٹ کے لیے ارشد ندیم کی شرکت قدرے پیچیدہ ہوسکتی ہے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر کے صفِ اول کے جیولن ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید