کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 5900روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 59 ڈالر فی اونس کے اضافے 3395 ڈالر سے بڑھ کر 3454 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی 5900 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگئی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت ہے ۔